مجلہ عدالتی نظائر

مجلہ عدالتی نظائر – تیسرا شمارہ

اردو زبان میں عدالتی نظائر کی تلخیص پر مشتمل آئین و قانون کی دنیا کا پہلا مجلہ، جس کے پہلے دو شماروں کی کامیاب اشاعت کے بعد تیسرا شمارہ بھی یوم کشمیر کے موقع پر باقاعدہ طور پر شائع ہوگیا ہے، خاص و عام کے لیے کورٹنگ دی لاء ویب سائٹ پر بالکل مفت دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ مجلہ عدالتی نظائر کے تیسرے شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک طرف مشہور کالم نگار آصف محمود صاحب کا لکھا ہوا دیباچہ شامل ہے تو دوسری طرف استاد محترم ڈاکٹر عزیز الرحمان صاحب، ڈائریکٹر سکول آف لاء، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ایک تحریر بھی مجلے کا حصہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور اس کاوش میں خدمت کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔

نوٹ: مجلہ عدالتی نظائر کا تیسرا شمارہ مندرجہ ذیل لنک سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

مجلہ عدالتی نظائر، شمارہ سوم، جنوری-مارچ ۲۰۲۴

ٹیم قانون دان

6 comments

اردو مجلے کا لنک نہیں مل رہا۔ کیسے ڈائون لوڈ کر کے مطالعہ کیا جائے؟

آپ اوپر دئے گئے آپشن “مجلہ عدالتی نظائر، شمارہ سوم، جنوری-مارچ ۲۰۲۴” پر کلک کر کے مجلہ کو ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

مجھے اردو کیس کے قوانین کتابی شکل میں درکار۔ کیسے خریدیں اور قیمت؟ مجلہ عدالتی نظیر میرا مطلب ہے

یہ فلحال صرف پی ڈی ایف میں اس ویب سائیٹ پر موجود ہے ، آپ یہاں سے مفت میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

Comments are closed.